ملتان ،15 جولائی (اے پی پی ): ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ضمنی الیکشن کے سلسلے میں انتظامات کی تکمیل ،اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر طاہر وٹو نےمختلف پولنگ سٹیشنز کا دورہ کیا ۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو شفاف انتخابات کیلئے مکمل معاونت فراہم کررہے ہیں، الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق پر ہر صورت عملدرآمد کرائیں گے ۔
ڈپٹی کمشنر طاہر وٹو کا کہنا تھا کہ امن و امان کی صورتحال خراب کرنے والوں کیخلاف قانون حرکت میں آئے گا ، الیکشن کمیشن کی ہدایت پر تمام پولنگ سٹیشنز پر ووٹرز کیلئے مثالی انتظامات کئے گئے ہیں جبکہ سیاسی جماعتیں اور سول سوسائٹی پرامن الیکشن کیلئے انتظامیہ سے تعاون کرے۔