ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی نےعید کے تینوں ایام میں 15ہزار ٹن سے زائد آلائشیوں کو ٹھکانے لگایا

11

ملتان 12جولائی (اے پی پی): ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی نے عید قرباں پر شاندارکارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے عید صفائی آپریشن کو کامیابی سے ہم کنار کرکے میدان مار لیا ہے۔عید کے تینوں ایام میں 15ہزار ٹن سے زائد آلائشیں کو ٹھکانے لگایا گیا۔عید صفائی آپریشن میں 2741 ورکرز اور487 گاڑیوں نے حصہ لیا۔ جبکہ عید ایام میں804 شکایات کا ازالہ کیا گیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نے کامیاب عید صفائی آپریشن پر  کمپنی ورکرز کو مبارکباد دی ہے۔عید صفائی آپریشن میں زبردست کامیابی پر ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے ورکرز نے جشن منایا۔مشینری پر مشتمل  گاڑیوں اور ورکرز نے اپنے اپنے سیکٹر میں شاہراہوں پر مارچ کیا۔

کمپنی ورکرز نے کامیابی پر ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے اور مٹھائیاں تقسیم کیں۔

گھنٹہ گھر میں منعقد ہونیوالےورکرز مارچ  میں کمشنر عامر خٹک،ڈپٹی کمشنر محمدطاہر وٹو اور سی ای او امیرحسن نے شرکت کی۔گھنٹہ گھر کے تاجروں نےکمشنر، ڈپٹی کمشنر اور سی ای او امیر حسن اور ورکرز کو بھی پھولوں کے ہار پہنائے۔اس موقع پر انتظامیہ کی جانب سےتمام کمپنیورکرز کے لئے تنخواہ کے برابر  بونس دینے اوع بدھ کے دن چھٹی دینے کا اعلان کیا گیا۔کمشنر عامر خٹک نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بہترین کارکردگی پرڈپٹی کمشنر طاہر وٹو اور سی ای او  امیر حسن کو خراج تحسین پیش کیا اور کامیاب عیدصفائی اپریشن پر ورکرز کو  مبارکباد دی۔کمشنر  نے شہر سے متصل اربن رول یونین کونسلوں کے باسیوں کو بھی خوشخبری سنا دی اور بتایا کہ قاسم بیلہ،مظفر آباد،ڈیرہ محمدی اور دیگر علاقوں کو ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کی حدود میں شامل کیا جائے گا۔انہوں کہا کہ بنیادی سہولیات کا حصول ہر شہری کا حق ہے۔ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو نے کہا کہ کمپنی ورکرز نے انتہائی محنت اور لگن سے کام کیا جس کی وجہ سے  شہر کو صاف رکھنے میں کامیاب ہوئے۔انہوں نے بتایا کہ شہریوں کا صفائی بارے اطمینان کمپنی کی کارکردگی جانچنے کا بہترین پیمانہ ہے۔ڈپٹی کمشنر نے کمپنی کے سی ای او امیر حسن کو شاباش دی۔ملتان ویسٹ منیجمنٹ کے سی ای او امیر حسن نے کہا کہ کمپنی ورکرز ہمارے اصل ہیرو ہیں اور عید صفائی آپریشن کی کامیابی ورکرز کی مرہون منت ہے۔