ملتان : کمشنر انجنئیر عامر خٹک اور ڈپٹی کمشنر طاہر وٹو کا اچانک شہر کا دورہ

6

ملتان، 10 جولائی (اےپی پی):کمشنر انجنئیر عامر خٹک اور ڈپٹی کمشنر طاہر وٹو نے اچانک شہر کا دورہ کیا۔ سی ای او ویسٹ منیجمنٹ کمپنی امیر حسن نے صفائی آپریشن پر بریفننگ دی کمشنر انجینئر عامر خٹک کا صفائی آپریشن کو مزید تیز کرنے کا حکم دیا اور کہا بارش کے پیش نظر شام تک ہر صورت آلائشوں کو ٹھکانے لگایا جائے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ آلائشوں کی  عارضی سٹوریج پوائنٹس منتقلی برق رفتاری کے ساتھ جاری رکھی جائے اور کہاآلائشوں کو لینڈ فل سائیٹ میں تلف کرنے  کاعمل بھی تیز کردیا گیا ہے طاہر وٹو نے کہا کہ 2 ہزار ٹن سے زائد آلائشوں کو ٹھکانے لگا دیا گیا ہے  سی ای او نے کہا کمپنی کے کمپلینٹ سیل میں241  شکایات موصول،188کا ازالہ کر دیا گیا ہے۔