سکھر میں بھی عید الاضحی مذہبی جوش وجذبے سے منائی گئی

10

سکھر، 10جولائی (اے پی پی ): سکھر میں بھی عید الاضحی مذہبی جوش وجذبے سے منائی جارہی ہے۔ سید خور شید شاہ نے اہل خانہ کے ساتھ نماز عید ادا کی ۔ اتوار کو ملک بھر کی طرح سکھر میں بھی عید الضحی مذہبی جوش و جذبہ کے ساتھ منائی جا رہی ہے ۔ سکھر شہر میں 200 سے زائد چھوٹے بڑے عید نماز کے اجتماعات منعقد ہوۓ ۔ بارش کی وجہ سے اکثر مقامات پر نماز عید مسجدوں میں ادا کی گئی۔  عید گاہوں میں بارش کا پانی جمع هو گیا ہے ۔نماز کے بعد ملک و قوم کی سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ نماز عید کے بعد قربانی کا سلسلہ شروع هو گیا۔ لوگوں نے قربانی کے لئے جانور ذبح کئے ۔ قربانی کا سلسله دو روز تک جاری رہے گا ۔ دوسری جانب وفاقی وزیر سید خورشید احمد شاہ نے سکھر میں واقع اپنی رہائش گاہ پر عید نماز ادا کی ۔خورشید شاہ نے اپنے اہلخانا اور دیگر عزیز و اقارب کے ساتھ عید نماز ادا کی۔ ركن سندھ اسمبلی سابق صوبائی وزیر سید اویس قادر شاہ نے بھی سکھر میں عید نماز ادا کی۔ نماز عید کے موقع پر سکیورٹی کے سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے تھے ۔