ملک میں امن و سلامتی شہداء کی مرہون منت ہے: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ 

8

اسلام آباد ، 02 جولائی (اے پی پی ): وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ  نے     کہا ہے کہ ملک میں امن و سلامتی شہداء کی مرہون منت ہے۔

ہفتہ کو یہاں پولیس لائن میں شہداء کے خاندانوں سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ  ملکی معیشت کو دیکھتے ہوئے اگر انتخابات میں جاتے تو ملک دیوالیہ ہوجاتا۔انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں 80 ہزار پاکستانی شہید ہوئے، معیشت کو 150 ارب ڈالر کا نقصان پہنچا۔انہوں نے کہا  کہ  ملکی ترقی کیلئےتمام سیاسی جماعتیں کام کرنے  کو تیار جبکہ عمران خان انتشار و افراتفری پھیلانا چاہتے ہیں۔