ملک کومعاشی بحران سےنکالنےکےلئےمعاشی استحکام ضروری ہے؛ وفاقی وزیراطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب

12

اسلام آباد،15جولائی  (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کابینہ اجلاس پرمیڈیابریفنگ میں کہا ہے کہ  وزیراعظم کا یقین ہے کہ ملک اس معاشی بحران سے تب نکل سکتا ہے جب ملکی معیشت مستحکم ہوگی، ملک معاشی خودمختاری کی طرف تب جائے گا جب ہم اپنے پیروں پر خود کھڑے ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ لککومعاشی بحران سے نکالنے کےلئے معاشی استحکام ضروری ہے۔