موٹروے پولیس کے افسران ڈیوٹی کو عبادت سمجھ کر کریں؛ سیکٹر کمانڈر  رانا محمد اسماعیل کا ملتان میں   تربیتی کورس سے خطاب

12

ملتان، 26 جولائی(اے پی پی ): سیکٹر کمانڈر رانا محمد اسماعیل نے کہا  کہ موٹروے پولیس کا فرض اولین ہے،موٹروے پولیس کے افسران ڈیوٹی کو عبادت سمجھ کر کریں ،موٹرویز پر شہریوں کی جان و مال کی حفاظت اور  ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنا ہے۔

ان  خیالات کا  اظہار  انہوں نے  منگل کو یہاں سیکٹر آفس میں تربیتی کورس سے  خطاب میں  کیا۔پی ایس او ٹو سیکٹر کمانڈر اصغر شاہد اور انسپکٹر عامر شہزاد نے تربیتی لیکچر دیا۔ سیکٹر کمانڈر رانا محمد اسماعیل نے  بتایا کہ  موٹرویز پر دوران سفر شہریوں کو مدد کی صورت میں بروقت مدد فراہم کی جائے۔ کسی بھی گاڑی کے بریک ڈاؤن ہونے کی صورت میں ریکوری کی مدد سے  کیرج وے فوراً کلیئر کروایا جائے کیونکہ موٹرویز پر رکی ہوئی گاڑیاں حادثہ کا باعث بن سکتی ہیں۔

 سیکٹر کمانڈر رانا محمد اسماعیل نے کہا  کہ  انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کی طرف سے جاری کردہ مہم ڈرائیونگ لائسنس پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم کے نفاذ اور نو مور کمپین پر عملدرآمد کرتے رہیں۔