کوئٹہ،14جولائی (اے پی پی):وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے جمعرات کو یہاں پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا ہے کہ وفاقی اور بلوچستان حکومت کی جانب سے حالیہ بارشوں اورسیلاب متاثرین کیلئے ریلیف آپریشن جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ صوبے میں بارشوں اور سیلابی ریلوں میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کو حکومت دس دس لاکھ روپے معاوضہ دے گی ۔