وفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ سے اقوام متحدہ کے پاپولیشن فنڈ کی نمائندہ لاتیکا ماسکی پرادھن  کی ملاقات

6

اسلام آباد۔28جولائی  (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ ہماری حکومت ریپ کیسز پر بہت فکر مند ہے اور ہم اینٹی ریپ لاء کو نافذ کرنے پر بھرپور کام کر رہے ہیں، اینٹی ریپ کمیٹی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو اقوام متحدہ کے پاپولیشن فنڈ کی ڈپٹی ری پریزینٹیٹو لاتیکا ماسکی پرادھن  سے ملاقات کے دوران کیا۔ ملاقات میں پارلیمانی سیکرٹری برائے قانون و انصاف مہناز اکبر عزیز بھی موجود تھیں۔ اقوام متحدہ کے پاپولیشن فنڈ کی ڈپٹی ری پریزینٹیٹو نے پاکستان کے ساتھ مزید بہتر انداز میں کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے مالی اور تکنیکی بنیادوں پر بھرپور تعاون کی بھی یقین دہانی کرائی۔ملاقات میں چائلڈ میرج کے خاتمے کے لئے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا ۔ لاتیکا ماسکی پرادھن نے اینٹی ریپ قانون کو سراہا۔ وفاقی وزیر قانون نے کہا کہ ہماری حکومت ریپ کیسز پر بہت فکر مند ہے اور ہم اینٹی ریپ لاء کو نافذ کرنے پر بھرپور کام کر رہے ہیں، اینٹی ریپ کمیٹی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جس میں تمام متعلقہ شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے لوگ شامل ہیں۔