مکہ مکرمہ، 15 جولائی(اے پی پی ): پاکستانی اور سعودی انتظامیہ کا سہولت و آسانی کا ایک اور قدم ،پاکستانی حجاج کرام کی وطن واپسی سے 24 گھنٹے قبل وزارت مذہبی امور کی طرف سے سٹی چیک ان کی سہولت کا اجراء کر دیا گیا ہے ۔
سعودی ایئرپورٹس پر قطار و انتظار کی زحمت سے بچانے کیلئے حجاج کرام کے سامان کی ریپنگ اور بکنگ ہوٹل پر مکمل کر کے بورڈنگ پاس جاری کیے جائیں گے۔ حجاج صرف اپنا ہینڈ کیری لئے روانہ ہونگے اور ایئرپورٹ پر کم وقت صرف ہو گا۔