پاکستان کے 75ویں یوم آزادی کے موقع پر جشنِ پاکستان مشاعرہ کا انعقاد

105

لاہور ، جولائی 29(اے پی پی): پاکستان کے 75ویں جشن آزادی  (ڈائمنڈ جوبلی) کے موقع پر ڈائریکٹوریٹ آف الیکٹرانک میڈیا اینڈ پبلیکیشنز، وزارت اطلاعات و نشریات، کی ادبی اشاعت ماہ نو کے زیراہتمام  یونیورسٹی آف لاہور میں جشن باکستان کے عنوان سے مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا۔

جشن پاکستان مشاعرے کے انعقاد کا مقصد شعرا کے کلام کے توسط سے ہمہ گیر اخوت، بھائی چارہ، ہم آہنگی اور حبِ وطن کے پیغام کو عام کرنا ہے۔

مشاعرہ میں ملک کے نامور شعرا نے یوم ازادی کے حوالے سے اپنا کلام پڑھا۔ ملک کے نامور شاعر اصغرندیم سید نے تقریب کی صدارت کے فرائض سر انجام دئیے۔

نامور شعراء اصغر ندیم سید اور وصی شاہ نے اپنا اپنا نیا پرانا کلام سنا کر مشاعرہ لوٹ لیا اور حاضرین سے داد و تحسین حاصل کی۔

مشاعرے کے منتظمین سید عاطف بخاری، عشرت اختر، شہزاد انور اور ردانصر رہے۔ جبکہ مشاعرے کی نظامت کے فرائض فرذانہ ریاض نے انجام دیے۔  تقریب میں شرکت کرنے والوں میں سعادت سید، فخر الحق نوری، واجد امیر، ضیاءالحسن، شاہین عباس، محمد کامران، حمیدہ شاہین، غافر شہزاد، اشفاق احمد ورک، شاہد دلاور شاہ، اتباف ابرک، صائمہ کامران، عدنان خالد، عنبرین صلاح الدین، شبہیہ عباس، سجاد بلوچ اور حافظ جنید رضا جیسے اہم اور نامور شعرا نے اس موقع پر حب الوطنی سے سرشار اپنے کلام پیش کیے۔

بعد ازاں سرپرست مشاعرہ، ایم ڈی ڈائریکٹوریٹ اف الیکٹرانک میڈیا اینڈ پبلیکیشن عمرانہ وزیر نے شعرا میں اسناد تقسیم کیں۔

اس موقع پر عمرانہ وزیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شاعری انسانی جزبات کی عکاسی کرنے کا ایک خوبصورت اور نہایت طاقتور ذریعہ ہے

انہوں نے کہا کہ مشاعرہ میں طلبہ کا جوش و جذبہ اور شعرا کو کھل کر داد دیتا دیکھ کر مجھے بہت خوشی  ہوئی ہے۔

انھوں نے کہا کہ اج کی نوجوان نسل کو شاعری سننے کی عادت نہیں رہی لیکن آج حاضرین کا جوش و خروش قابل دید تھا۔