پاکپتن؛کرائم میٹنگ کا انعقاد،ڈی پی او نصیب اللہ خان نے مختلف مقدمات بارے رپورٹ طلب کی

13

پاکپتن،08 جولائی (اے پی پی ): ڈی پی او پاکپتن نصیب اللہ خان کی سر براہی میں ڈی پی او آفس پاکپتن میں کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا ،میٹنگ میں سنگین مقدمات کی یکسوئی، زیر تفتیش مقدمات کی یکسوئی،مجرمان اشتہاری اور عدالتی مفروران کی گرفتاری کی بابت اپ ڈیٹ پراگریس اور تفتیش کے مراحل کی بابت رپورٹ طلب کی گئی۔

 اس حوالے سے ڈی پی او پاکپتن کا کہنا تھا کہ تمام مقدمات کو ٹائم فریم کے اندر یکسو کیا جائے۔ ڈکیتی ، چوری ، کیش سنیچنگ اور دیگر وارداتوں کی روک تھام کے لیے مؤثر گشت کی جائے اور جہاں ضروری ہو وہاں ناکہ بندی پوائنٹس قائم کیے جائیں۔

ڈی پی او پاکپتن نے تمام ایس ایچ اوز کو ہدایت دی کہ عید الاضحی کے موقع پر ناکہ بندی پوائنٹس اور پیٹرولنگ کو مزید مؤثر بنائیں تکہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے