پاکپتن؛ عظیم صوفی بزرگ حضرت بابا فریدالدین مسعود گنج شکر رحمتہ اللہ علیہ کے 780ویں عرس کی پندرہ روزہ تقریبات جاری

1

پاکپتن، 28 جولائی (اے پی پی ): برصغیر پاک و ہند کے عظیم صوفی بزرگ حضرت بابا فریدالدین مسعود گنج شکر رحمتہ اللہ علیہ کے 780ویں عرس کی پندرہ روزہ تقریبات پاکپتن میں جاری ہیں۔عرس بابا فرید پر صدیوں پرانی رسومات کا سلسلہ جاری ہے،دیوان مودود مسعود چشتی فاروقی رسومات ادا کر رہے ہیں۔

عرس کے موقع پر محکمہ پولیس کی جانب سے فول پروف سیکیورٹی کے انتظامات کئے  گئے  ہیں۔ضلعی انتظامیہ کی طرف سے پہلے دو دن وی آئی پی روٹ ختم کر دیا گیا ہے تا کہ عام زائرین بہشتی دروازے سے آسانی سے گزر سکیں۔

ڈی پی او پاکپتن نصیب اللہ خاں نے پریس کلب رجسٹرڈ پاکپتن کے صحافیوں سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے سیکیورٹی کے حوالے سے  بریفنگ دی اور  بتایا کہ  عرس پر آنے والے زائرین کی سخت چیکنگ کی جارہی ہے۔سیکیورٹی اور ڈرون کیمروں کے ذریعے بھی مانیٹرنگ جاری ہے۔