پنڈی بھٹیاں،14 جولائی (اے پی پی ): ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی شعیب جدون کی ہدایت پر فوڈ اتھارٹی اہلکاروں نے پنڈی بھٹیاں میں مختلف فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کی اور فوڈ سیفٹی قوانین کی مسلسل خلاف ورزیاں کرنے پر 5 یونٹس کو جرمانے عائد کئے جبکہ زائدالمیعاد اشیاء کی برآمدگی اور فروخت پر 3 کریانہ سٹورز کو بھی جرمانے کئے گئے۔کریانہ اسٹورز سے برآمد ہونے والی زائد آل معیاد اشیاء کو ضبط کر کے تلف کردیا گیا۔
مٹھائی کی تیاری میں مضر صحت اجزاء کے استعمال پر سویٹس پروڈکشن یونٹ اور ملک شاپ کو بھی جرمانہ عائد کیا گیا۔ معمولی نقائص پر 20 فوڈ پوائنٹس کو وارننگ نوٹسز جاری کیے گئے۔











