اسلام آباد،25 جولائی (اے پی پی ): وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے پیر کو یہاں سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا ہے کہ پوری قوم فل کورٹ سماعت کا مطالبہ کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پوری سیاسی جماعتیں اور وکلا بھی آج سپریم کورٹ سے استدعا کر رہے ہیں کہ فل کورٹ بنایا جائے۔
وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہم نے بڑی مشکل سے خراب معیشت کو صحیح راستے پر لگایا ہے۔ نیاسیاسی تنازعہ ملکی معیشت کے لیے خطرناک ہے اس لئے سپریم کورٹ کسی نئے تنازعے سے بچنے کے لیے فل کورٹ سماعت کرے۔