پی آئی اے کے امریکہ اور انگلینڈ کے روٹس کھلوانا پہلی ترجیح ہے ؛ وفاقی وزیرخواجہ سعد رفیق

40

لاہور،30 جولائی( اے پی پی):وفاقی وزیر برائے شہری ہوابازی وپاکستان ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ سکھر اور ڈیرہ اسماعیل خان کے ائیرپورٹ کو جلد انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا درجہ دیا جائے گا، پی آئی اے کے امریکہ اور انگلینڈ کے روٹس کھلوانا پہلی ترجیح ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو یہاں علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئر پورٹ میں امین رن وے کی اپ گریڈیشن کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پانچ ایئر بسسز کی سیٹیں تبدیل کرنے کیلئے پی آئی اے کو فنڈز مہیا کئے جاچکے ہیں،777بوئنگ طیارہ ایک سال سے گرائونڈ تھا جو آج فنکشنل ہوجائے گا،سکھر اور ڈیرہ اسماعیل خان ایئر پورٹ کو عالمی معیار کا بنایا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم پوری کوشش کررہے ہیں کہ اپنے انٹر نیشل روٹس کو کھلوائیں،لاہور ایئر پورٹ پر آئندہ 5 سال میں 5ارب کی سرمایہ کاری آئے گی، ہم کوشش کررہے ہیں کہ امریکہ اور یوکے کی فلائیٹس جلد بحال ہوں ۔