چنیوٹ؛ڈی پی او اسدالرحمن کی پولیس افسران سے کرائم میٹنگ، ضلع میں امان و امان کی صورتحال،زیرتفتیش مقدمات،افسران کی کارکردگی کا جائزہ لیاگیا

14

چنیوٹ،20 جولائی  (اے پی پی): ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چنیوٹ اسدالرحمن نے پولیس افسران سے کرائم میٹنگ کی۔میٹنگ میں ایس ڈی پی اوز،ایس ایچ اوز،تفتیشی افسران،ڈی پی او دفتر کے افسران نے شرکت کی۔دوران میٹنگ ضلع میں امان و امان کی صورتحال،زیرتفتیش مقدمات،افسران کی کارکردگی کا جائزہ لیاگیا۔ڈی پی او نے افسران کو اپنی کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایت کی۔

میٹنگ کے دوران محرم الحرام کے حوالے سے سیکیورٹی و دیگر انتظامات سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ڈی پی او نے افسران کو محرم الحرام کے حوالے سے منتظمین،ممبران امن کمیٹیوں سے میٹنگ کرنے کی ہدایت کی۔

ڈی پی او نے پولیس افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میری ترجیح امن و امان کا قیام،لوگوں کے جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانا،پبلک سروس ڈلیوی کو بہتر بنانا ہے۔تمام افسران اپنے دفاتر میں اپنی موجودگی یقینی بناتے ہوئے لوگوں کے مسائل سن کر انکی دادرسی کریں۔پولیس افسران لوگوں کیساتھ اچھے اخلاق کا مظاہرہ کرتے ہوئے پولیس کلچر کی تبدیلی میں اپنا کرداراداکریں۔

ڈی پی او نے پولیس افسران کومینول،کمپیوٹرائزڈ ریکارڈ اپ ٹو دیٹ رکھنے،زیرتفتیش مقدمات میرٹ کی بنیاد پر یکسو کرنے کی ہدایت کی۔ڈی پی او نے ہدایت کی کہ کرائم پاکٹ ایریا میں موثر گشت یقینی بناتے ہوئے جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بھرپور کریک ڈاؤن کیا جائے۔

ڈی پی او نے افسران کو ہدایت کی کہ حساس مقامات،کرائم پاکٹ ایریاز میں سی سی ٹی کیمروں کی تنصیب کو یقینی بنایا جائے۔انہوں  نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قبضہ مافیا کیخلاف زیروٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائیاں کی جائیں۔مویشی چوروں،بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن کیا جائے۔مجرمان اشتہاریوں،منشیات فروشوں دیگر جرائم پیشہ عناصر،ہوائی فائرنگ،ناجائز اسلحہ کی نمائش کرنے والوں کیخلاف بھرپور کریک ڈاؤن کیا جائے۔

ڈی پی او نے افسران کو موثر ٹھیکری پہرہ لگوانے،چیکنگ کرنے کی ہدایت کی۔پولیس افسران تندہی سے اپنے فرائض سرانجام دیں،کرپشن،اختیارات سے تجاوز کی شکایت پر سخت محکمانہ و قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔