چنیوٹ؛ الحرام کے حوالے سے ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد، ایلیٹ فورس کے انسٹرکٹرز نے وولنٹیئرز کو تربیتی لیکچر دیا

5

 

چنیوٹ،20 جولائی  (اے پی پی): ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چنیوٹ اسدالرحمن کی ہدایت پر محرم الحرام کے حوالے سے ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ایلیٹ فورس کے انسٹرکٹرز نے وولنٹیئرز کو تربیتی لیکچر دیا۔وولینٹئرز کو محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی انتظامات کے ایس او پیز کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ایلیٹ فورس کے انسٹرکٹرز  نے وولینٹئرز کو فزیکل سرچ کے طریقہ کار سے آگاہی دی۔وولینٹئرز کو میٹل ڈٹیکٹر کے استعمال کے طریقہ کار،میٹل ڈٹیکٹر کے ذریعے چیکنگ سے متعلق آگاہی دی گئی۔

ڈی پی او کی ہدایت پر وولینٹئرز کی استعداد بڑھانے کیلئے تربیتی ورکشاپس کا سلسلہ جاری رہے گا۔محرم الحرام کے دوران تمام وسائل بروئے کارلاکر امن و امان برقرار رکھا جائے گا۔