چنیوٹ؛ ڈپٹی کمشنر ندیم ناصر کا چناب کالج کا دورہ، جاری تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا

19

چنیوٹ،20 جولائی (اے پی پی): چیئرمین چنیوٹ ایجوکیشنل ٹرسٹ /ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر)ندیم ناصرنے  چناب کالج کا دورہ کیا اور وہاں  جاری کاموں کا جائزہ لیا،پرنسپل ادارہ اسلم ساجد، پی اے ٹو ڈپٹی کمشنر محمد فیصل، ایڈمن مینجر ناصر علی و دیگر بھی ہمراہ تھے۔ڈپٹی کمشنر نے کالج کے مختلف شعبوں اور کلاسز میں جا کر وائٹ واش اور مرمت کے کام کا تفصیلی جائزہ لیا۔

چیئرمین چنیوٹ ایجوکیشنل ٹرسٹ /ڈپٹی کمشنر نے پرنسپل ادارہ و دیگر انتظامی افسران کو مختلف امور کے حوالے سے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ بہترین مٹیریل اور کام کے معیار کا خاص خیال رکھا جائے۔ انکا کہنا تھا کہ بچوں کو   معیاری  تعلیم کے ساتھ ساتھ صاف ستھرا ماحول بھی فراہم کیا جائے۔