ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہدایت کے مطابق دودھ میں ملاوٹ کرنے والوں کیخلاف کارواٸی،2500لیٹر جعلی دودھ تلف

8

 

رینالہ خورد،25جولائی(اےپی پی): ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی  شعیب خان جدون کی ہدایت کے مطابق دودھ میں ملاوٹ کرنے والوں کیخلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نےمدینہ ٹاون میں  کاروائی کر کے جعلی دودھ بنانےوالا یونٹ کو دھرلیا ،2500 لیٹر جعلی دودھ کو موقع پر ضائع کر دیا گیا اور ایک عدد مِکسنگ چِلر،750لیٹر آئل اور 5 عدد مِلک پاوڈر کے خالی بیگ ضبط کر لئے گئے،مالکان کیخلاف مقدمہ درج کر کے ایک شخص کو موقع سے گرفتار کر لیا گیا۔