نارووال، 25 جولائی ( اے پی پی): ڈپٹی کمشنرامتیازشاہدگوندل کی زیرصدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی کااجلاس،اجلاس میں فوکل پرسن ڈی او ہیلتھ ڈاکٹرمحمد طارق نےڈپٹی کمشنرنارووال کو متعلقہ محکوں کی طرف سے ڈینگی سرویلیس کے حوالے سے کئے جانے والے اقدامات کے بارے بریفنگ دیتے ہوئے کہ رواں ہفتے کے دوران 414انڈور ٹیموں کی طرف سے 67ہزار43 گھرجبکہ 74آوٹ ڈور ٹیموں کی طرف سے 13ہزار757وزٹ کیے گئے اور1318ہاٹ سپاٹ سوفیصد چیک کیے گئے۔فوکل پرسن نے بتایا اس کے علاوہ ضلع بھر سے 342ڈینگی وائرس کے حوالے سے موصول ہونے والی شکایات کابھی فوری ازالہ کردیاگیا۔اجلاس میں ڈسٹرکٹ کنٹرولرہیپاٹائٹس ڈاکٹرزاہدرندھاوانے ڈپٹی کمشنر نارووال کو بتایاکہ 28جولائی ورلڈ ہیپاٹائٹس ڈے کے موقع پر محکمہ صحت کے زیراہتمام آگاہی سیمینار اورواک کابھی انعقاد کیاجائے گا۔ ڈپٹی کمشنرنارووال نے اس موقع پرکہاکہ انسداد ڈینگی کے لئے محکمانہ کاوشوں کے ساتھ ساتھ ہر ادارے اور ہر فرد کا اس میں شامل ہونا ازحد ضروری ہے حالیہ موسم میں مچھروں کی افزائش ڈینگی کے خطرات کو بڑھا رہی ہے انتہائی احتیاط اور ماہرین کی ہدایات پر عملد رآمد سے ہی ڈینگی کے پھیلاوَ کو روکا جا سکتا ہے انسداد ڈینگی کا کام انتہائی احتیاط اور محنت طلب ذمہ داری ہے جس کے لئے کسی سطح پر غفلت اور لا پر واہی کی گنجائش نہیں اس لئے تمام سرکاری محکمے ویکٹر سر ویلنس اور صفائی ستھرائی کے سلسلہ میں اپنی ذمہ داریوں کو پورا کریں۔انہوں نے یہ بات ڈسٹرکٹ انسداد ڈینگی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔ اجلاس میں تینوں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرزسلمان احمد لون،ڈاکٹرارشد وٹو،ماریہ جاوید،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹرخالدجاوید،ڈی او ہیلتھ ڈاکٹرمحمدطارق،فوکل پرسن ڈسٹرکٹ کنٹرولر ہیپاٹائٹس/ڈی او ہیلتھ(ایم ایس) ڈاکٹرزاہدرندھاوا،ڈپٹی ڈی او ہیلتھ ڈاکٹرمحمدعدنان،ڈاکٹراعتزازاقبال،ڈسٹرکٹ انٹامالوجسٹ امانت علی،ڈی ایس وی مجاہد علی،انچارج سی ڈی سی سلمان احمدسمیت تمام ضلعی محکموں کے سربراہان نے شرکت کی۔
Home National District News ڈی سی امتیازشاہد گوندل کی زیرصدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی کااجلاس