کمشنر لاہورڈویژن انڈر13ہاکی لیگ کا افتتاح کر دیا گیا

15

لاہور، 16 جولائی ( اے پی پی ):کمشنر لاہورڈویژن انڈر13ہاکی لیگ کا افتتاح کر دیا گیا ہے ۔کمشنر لاہور اور کوچ پاکستان قومی ہاکی ٹیم سیگفریڈ ایکمن نے انڈر 13ہاکی لیگ کے پہلے میچ کا افتتاح کیا،   افتتاحی میچ لاہور وائٹ اور شیخوپورہ گرین کے درمیان کھیلا گیا۔

اس موقع پر کمشنر لاہور محمد عثمان نے کہا کہ پاکستان ہاکی کھیل کو دوبارہ فاتح عالم بنانے کیلئے آج باقاعدہ عملی بنیاد رکھی گئی ہے انڈر 13 کے بعد انڈر15اور انڈر 17ہاکی لیگ بھی کرائیں گے لاہورڈویژن انتظامیہ نےہاکی کے احیاء کیلیے بیڑا اٹھایا ہے پار کریں گے۔

کوچ پاکستان قومی ہاکی ٹیم سیگفریڈ ایکمن نے اس موقع پر کہا کہ عالمی جدید ہاکی میں پاکستان کی دوبارہ کامیاب واپسی کیلئے انڈر 13ہاکی لیگ ہی راستہ ہے اس ہاکی لیگ کی کامیابی کیلئے ہاکی کے تمام قومی و بین الاقوامی سپورٹس مین دعا گو ہیں ۔

افتتاحی میچ سے پہلے مہمانان خصوصی اور ٹیموں نے پاکستان کا قومی ترانہ پڑھا پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔۔کمشنر لاہور نے ہالینڈ سے تعلق رکھنے والے پاکستان قومی ہاکی ٹیم کے کوچ سیگفریڈ ایکمن کو ہاکی کا سووینیر پیش کیا،جس پر پاکستان و ہالینڈ کے پرچم کندہ تھے۔

افتتاحی تقریب میں سابق اولمپئین خواجہ جنید،قومی پلیئر جنید ریاض چٹھہ و سپورٹس افسران نے شرکت کی۔