کیڈٹ کالج، پٹارو کے طلبہ اور فیکلٹی ممبران کا پارلیمنٹ ہاؤ س کا دورہ

69

اسلام آباد،21جولائی  (اے پی پی):کیڈٹ کالج، پٹارو کے طلبہ کے 75رکنی وفد  نے اپنے فیکلٹی ممبران کے ہمراہ پارلیمنٹ ہاؤ س کا دورہ کیا۔

پارلیمنٹ ہاوس کے اعلی حکام نے وفد کو خوش آمدید کہا۔ وفد کو سینیٹ میوزیم اور سینیٹ ہال کا دورہ کرایا گیا۔ وفد کو ایوان بالا کے کام کے طریقہ کار، قانون سازی اور فکشنز بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

 وفد نے سینیٹ میوزیم میں ملک کے ممتاز سیاستدانوں کے مجسموں اور تاریخی تصاویر میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ وفد کو وفاقی یونٹس کے درمیان قومی آہنگی کے فروغ کے لئے ایوان بالا کی کردار سے آگاہ کیاگیا۔

وفد نے پارلیمنٹ ہاؤس بارے آگاہی اور استقبال پرسینیٹ حکام کا شکریہ ادا کیا۔