گزشتہ حکومت کے بجلی پلانٹس کی بروقت مرمت نہ کرنے سے لوڈ شیڈنگ میں اضافہ ہوا ہے ؛ وزیراعظم محمد شہباز شریف

4

اسلام آباد، یکم جولائی (اے پی پی ): وزیراعظم محمد شہباز شریف نے   کہا ہے کہ گزشتہ حکومت کے بجلی پلانٹس کی بروقت مرمت نہ کرنے سے لوڈ شیڈنگ میں اضافہ ہوا ہے ۔

لوڈ شیڈنگ  کے حوالے سے اجلاس میں گفتگو کرتے ان کا کہنا تھا کہ سابق حکومت نے مجرمانہ غفلت کی بنا پر سستی ترین گیس خریدنے کا موقع گنوایا ، حویلی بہادر شاہ میں 1250 میگاواٹ کا پلانٹ سابق حکومت کی نااہلی کی وجہ سے بند ہوا۔