لاہور21 جولائی ( اے پی پی )گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان سے ممبر قومی اسمبلی اور بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کےپارلیمانی رہنما خالد مگسی نے ملاقات کی۔ملاقات میں ملکی حالات اور باہمی دلچسپی کے امور اور حکومت کو درپیش چیلنجز کے حوالے سے بھی بات ہوئی ۔اس موقع پر گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے کہا کہ سب نے مل کر ملک کو ترقی اور آگے کی طرف لے کر جانا ہے. ملاقات کے دوران بلوچستان میں پانی کی کمی اور بارشوں کے حوالے سے بھی بات ہوئی ۔گورنر پنجاب نے بلوچستان میں حالیہ بارشوں کے نتیجے میں ہونے والے قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہارِ افسوس کیا۔