ہری پور؛ ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج، جوڈیشل مجسٹریٹ کا سنٹرل جیل میں کیمپ کورٹ کاانعقاد، بارہ قیدیوں کورہاکردیا

28

ہری پور،08جولائی(اے پی پی): ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج ہری پورجہانزیب شنواری نے جوڈیشل مجسٹریٹ ارشدمہمندکے ہمراہ سنٹرل جیل ہری پورکادورہ کیاجس  دوران اُنھوں نے کیمپ کورٹ کاانعقادکرکے معمولی نوعیت کے مقدمات میں ملوث بارہ قیدیوں کو رہاکرنے کاحکم دیا۔

بعدازاں ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج نے جیل کے اندرہسپتال،لنگرخانہ،خواتین بیرک اوربچوں کے احاطے کابھی دورہ کیااورقیدیوں کے مسائل سنے۔اس موقع پرقائمقام سپرٹینڈنٹ اخترحسین شاہ نے جوڈیشل افسران کوجیل کے اندرقیدیوں کوفراہم سہولیات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ بھی دی۔