دیپالپور؛ اسسٹنٹ کمشنر کا سبزی بازار بصیرپور روڑ کا دورہ، اشیاء خوردونش کی قیمتوں کا جائزہ لیا

3

دیپالپور،08 جولائی (اے پی پی ): اسسٹنٹ کمشنر ملک محمد افضل نے عوام کو سرکاری نرخوں کے مطابق سستی اور معیاری اشیاء خوردونوش کی فراہمی کیلئے سبزی بازار بصیرپور روڑ کا اچانک دورہ کیا جہاں انہوں نے  شہریوں سے خریدی جانے والی سبزیوں اور مصالحہ جات کی قیمتوں کے حوالے دریافت کیا۔

اسسٹنٹ کمشنر ملک محمد افضل نے  مہنگی اشیاء خوردونوش اور مصالحہ جات فروخت کرتے ہوئے پکڑے جانے والے دکانداروں کو ہزاروں روپے جرمانہ اور دو دکانداروں کے خلاف مسلسل شکایات آنے پر مقدمہ کے اندراج کرانے کی ہدایات جاری کیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈپٹی کمشنر زاہد پرویز وڑائچ کی ہدایات کے مطابق عوام کو سستی اور معیاری اشیاء خورودنوش کی سرکاری نرخوں پر فراہمی انکی ترجیح ہے  جبکہ سرکاری ریٹس سے زائد پر فرخت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔