اوکاڑہ،4جولائی )اے پی پی),ڈپٹی کمشنرزاہد پرویز وڑائچ نے کہا ہے کہ انسداد ڈینگی کے لئے کام کرنے والے محکمے ایک انتہائی اہم اور ذمہ دارانہ فریضہ ادا کررہے ہیں ہمیں نہ صرف خود انسداد ڈینگی ایس او پیز پر عملدرآمد کرنا ہے بلکہ اپنے ارد گرد لوگوں کو بھی آگاہی دینا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے انسدادڈینگی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا جس میں ضلع کے تمام سرکاری محکموں کے سر براہان نے شرکت کی ڈسٹرکٹ انٹا ما لوجسٹ محمد اقبال نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع میں اس وقت ڈینگی کے 2 امپورٹڈ کیس ہیں جن میں سے ایک شخص لاہور جبکہ دوسرا کراچی میں بسلسلہ روزگار مقیم تھے ضلع میں مقامی ڈینگی کا کوئی مریض نہ ہے انہوں نے کہا کہ اس وقت ضلع میں 1 ہزار 588 افراد ویکٹر سرویلینس کا کام کر رہے ہیں اور روزانہ کی بنیاد پر تمام کاروائی ڈیش بورڈ پر لوڈ کی جاتی ہے ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ سرکاری افسران ہاوس کیپنگ کے ساتھ ساتھ اپنے زیر انتظام دفاتر میں صفائی ستھرائی پر توجہ مرکوز کریں انہوں نے کہا کہ محکمہ ہیلتھ کی فیلڈ ٹیمیں قبرستانوں،ٹائر مارکیٹس اور کاروباری مراکز کے روزانہ کی بنیا د پر دورے کریں اور جو لوگ انسداد ڈینگی ایس او پیز پر عملد ر آمد نہ کرے ان کی دوکانیں سیل کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے خلاف مقدمات بھی درج کرائے جائیں۔