عید الالضحی کے موقع پر شہروں اورقصبات میں صفائی ستھرائی کی صورت حال کو برقرار کھنا اداروں کی اولین ترجیح ہونا چاہیے,ڈپٹی کمشنر زاہد پرویز وڑائچ

4

اوکاڑہ،4جولائی )اے پی پی ) :ڈپٹی کمشنر زاہد پرویز وڑائچ نے کہا ہے س عید الالضحی کے موقع پر شہروں اورقصبات میں صفائی ستھرائی کی صورت حال کو برقرار کھنا اداروں کی اولین ترجیح ہونا چاہیے اور اس سلسلہ میں تمام اقدامات مکمل کئے جائیں سرکاری اداروں کا باہمی ربط و رابطہ سے اقدامات کرنا نتیجہ خیز ثابت ہو گا شہروں سے آلائیشوں کو اٹھانے اور ان کو محفوظ انداز میں تلف کرنے کے اقدامات کو حتمی شکل دی جائے ضلع کے تمام بلدیاتی ادارے اپنے اپنے علاقوں میں جو لوگ جانوروں کی قربانی کر رہے ہیں ان کے گھروں میں بیگ فراہم کریں تاکہ جانوروں کی آلائیشیں اس میں ڈالی جا سکیں صفائی پر مامور کارکن تین شفٹوں میں کام کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے عید الا لضحی کے موقع پر انتظامات کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریو نیو حسنین خالد سنپال ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عباس ذو القر نین ،اسسٹنٹ کمشنرز صاحبان ،ڈی ایس پی محمد اظہر ،سی ای او ہیلتھ سمیت تمام متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ شہروں کو صاف ستھرا رکھنے اور آلائیشیں اٹھانے اور تلف کرنے کے لئے تمام وسائل اور افرادی قوت کو استعمال کیا جائے تمام متعلقہ سرکاری افسر اور ملازمین عید کے دنوں میں چھٹی نہیں کریں گے اور پہلے سے چھٹی پر گئے ہوئے ملازمین کی چھٹی بھی منسوخ ہو گی انہوں نے ہدایت کی کہ عید گاہوں کی صفائی کے ساتھ ساتھ مویشی منڈیوں اور جانوروں کے سیلز پوائنٹس کی موثر نگرانی کی جائے مویشی منڈیوں میں کرونا ایس او پیز پر عملد رآمد کرایا جائے کسی بھی شخص کو بغیر ماسک کے منڈی میں داخل نہ ہونے دیں محکمہ لائیو سٹاک کا عملہ منڈی میں ہمہ وقت مو جود رہے اور جانوروں پر انسداد کا نگو سپرے کے ساتھ ساتھ قربانی کے لئے لائے گئے جانوروں کی صحت سے متعلق چیکنگ جا ری رکھے اجلاس کو ضلع کے تمام بلدیاتی اداروں کے چیف افسران ،ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر مہار اختر حسین ،ریسکیو 1122 کے انچارج چوہدری ظفر اقبال ،ڈی ایس پی سٹی محمد اظہر نے اپنے اپنے محکموں کے عید کے موقع پر بنائے گئے ایکشن پلان سے متعلق بریفنگ دی ۔