ملتان: ایم ڈی اے بلڈنگ کی توسیع کرنے کے لئے نئے بلاک 4 کی تعمیر کا افتتاح کر دیا گیا ہے

2

ملتان، 15 آگست ( اےپی پی): ایم ڈی اے بلڈنگ کی توسیع کرنے کے لئے نئے بلاک 4 کی تعمیر کا افتتاح کر دیا گیا ہے ۔ نئی بلڈنگ کی تعمیر کا افتتاح سیکرٹری ہاؤسنگ جنوبی پنجاب جاوید اختر محمود نے ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے قیصر سلیم کے ہمراہ کیا نئے 4 منزلہ بلاک کی تعمیر کا تخمینہ لاگت 173 ملین آئے گی۔ سیکرٹری ہاؤسنگ جاوید اختر محمود نے کہا کہ ایم ڈی اے انتظامیہ نے بہترین کارکردگی کی بنیاد پر اپنے ریسورسزاور آمدن میں ریکارڈ اضافہ کیا ہے اور کہا ایم ڈی اے کی آ مدن میں ریکارڈ اضافہ انتظامیہ کی بہتر کورڈینیشن اور محنت کا نتیجہ ہے ۔ ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے نے کہا کہ نئی بلڈنگ میں گراؤنڈ فلور پر جدید ون ونڈو سیل بنایا جا رہا ہے اور کہا

 ون ونڈو سیل پرمتعلقہ ڈائریکٹوریٹس کے کورڈینٹرز اور سکروٹنی ٹیم  موجود ہوگی ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے قیصر سلیم نے کہا کہ بہت جلد ایسا نظام متعارف کروا رہے ہیں جس میں 10مرلہ گھریلو نقشے آن لائن جمع کروائے جا سکیں گے۔