ٹنڈو محمد خان میں جاری تیز طوفانیمون سون بارشوں نے تباہی مچا دی، ایک پندرہ سالہ بچی ستارہ رند سیلابی ریلے کی نذر ہوگئی۔

2

ٹنڈو محمد خان، 19 اگست (اے پی پی): ٹنڈو محمد خان میں جاری تیز طوفانی مون سون بارشوں نے تباہی مچا دی ہے، سستی بستی میں ایک پندرہ سالہ بچی ستارہ رند سیلابی ریلے کی نذر ہوگئی، جبکہ ضلع بھر میں سینکڑوں مکانات زمین بوس ہوگئے، درجنوں مرد، خواتین و بچوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں، دوسری جانب بارش کی پہلی بوند کے ساتھ ہی گندے نالے ایک بار پھر ابل پڑے، شہر بھر کی گلیاں و سڑکیں دریاء کا منظر پیش کرنے لگیں،شہر بھر کےتمام کاروباری مراکز چار روز سے بند پڑے ہیں، شہری و دیہی علاقوں میں غذائی اجناس کی شدید قلت، ٹنڈو محمد خان کے لاکھوں مکین ایک وقت کی روٹی کے لیے ترس گئے،ضلعی انتظامیہ، میونسپل کمیٹی اور محکمہ پبلک ہیلتھ انتظامیہ مکمل طور پر غائب ہے، ڈسٹرکٹ انتظامیہ، میونسپل کمیٹی اور محکمہ پبلک ہیلتھ انتظامیہ کی نااہلی کے خلاف ضلع بھر کے سینکڑوں شہری و دیہی علاقوں کی عوام احتجاجا سڑکوں پر نکل آئے، ڈسٹرکٹ ٹنڈو محمد خان کی مکمل انتظامیہ کو تبدیل کرکے فرض شناس انتظامیہ مقرر کرنے کی اپیل کردی ، 28 اگست کو  بلدیاتی انتخابات کے باوجود عوامی خدمت کی دعویدار جماعت کے منتخب امیدوار و منتخب نمائندے اپنے بنگلوں و گھروں سے نا نکل سکے، وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی سید قاسم نوید بھی اپنے بنگلوں کراچی و حیدرآباد تک ہی محدود رہے، تیز طوفانی بارشوں کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آگئے، کپاس، چاول، ٹماٹر، ہری مرچ بھنڈی سمیت دیگر کروڑوں روپے مالیت کی تیار فصلیں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ائیرکنڈیشنڈ کمروں میں بیٹھ کر تمام تر انتظامات مکمل کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے، حکومت سندھ کی جانب سے ٹنڈو محمد خان کو تاحال آفت زدہ علاقہ قرار نہیں دیا گیا ہے، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے وزیر اعلی سندھ کو پیش کی جائے والی رپورٹ میں ٹنڈو محمد خان کے برسات متاثرین کو ہزاروں خیمے، مچھردانیاں، پلنگ، اور راشن کے ہزاروں تھیلے فراہم کرنے کی رپورٹ پیش کردی، سامان تاحال متاثرین تک نہیں پہنچ سکا ہے، باوثوق زرائع کے مطابق منتخب عوامی نمائندوں کے دباؤ کے باعث عوامی جماعت کے منتخب بلدیاتی نمائندوں کو اپنے ووٹرز میں راشن تقسیم کرنے کے لیے راشن کے تھیلے فراہم کیے گئے ہیں تاکہ وہ انہیں ووٹرز کی حمایت حاصل ہو۔