کسٹم کے دالبندین فیلڈ انفورسمنٹ یونٹس نے بڑی مقدار میںغیر ملکی سامان برآمد کر لیا، مزکورہ سامان کی قیمت تقریباً دو کروڑ روپے کے قریب بنتی ہے

1

کوئٹہ 19 اگست ( اے پی پی ): کوئٹہ کسٹم کے دالبندین  فیلڈ انفورسمنٹ یونٹس نے بڑی مقدار میں غیر ملکی سامان برآمد کر لیا جس کی قیمت تقریباً دو کروڑ روپے کے قریب  بنتے ہیں کسٹم حکام کے مطابق دالبندین کے مقام پر دوران کارروائی مسافر کوچز سے بڑے پیمانے پر غیر ملکی سامان برآمد کرلیا گیا جس میں کشمش، شاپنگ بیگزسینتھٹکس کارپٹس، پلاسٹک رول اور چھالیہ شامل ہےمزکورہ سامان کوئٹہ اور بعد ازاں اندورن  ملک اسمگل کیا جانا تھا کلیکٹر انفورسمنٹ کسٹمز کوئٹہ خالد حسین جمالی اور  ایڈیشنل کلیکٹر معین افضل نے ڈپٹی کلیکٹرکسٹم دالبندین حامد قمبرانی سپرنٹینڈنٹ دالبندین آصف زمان انسپیکٹر محمد رفیق انسپیکٹر الٰہی بخش  اور  تمام اسٹاف کی بہترین کارکردگی کو سراہا۔