پاکستان کی فرنیچر سازی  صنعت انتہائی  اہمیت کی حامل معیشت کا حصہ ہے

3

اسلام آباد، 19 اگست ( اےپی پی):پاکستان کی فرنیچر سازی  صنعت انتہائی  اہمیت کی حامل معیشت کا حصہ ہے ۔ فرنیچر سازی شعبے میں سہولیات اور مواقع کی فراہمی کے ذریعے اسے اہم صنعت کے طور پر دنیا بھر میں متعارف کروایا جا سکتا ہے۔پاکستان  سے بھی فرنیچر سازی سے متعلقہ سرمایہ کاروں اور خریداروں کو پلیٹ فارم کی فراہمی کیلئے تین روزہ پاکستان لائف سٹائل فرنیچر ایکسپو کے 46 ویں ایڈیشن کا آغاز اسلام آباد میں ہوا۔

19 اگست سے 21 اگست تک جاری رہنے والی اس پاکستان لائف سٹائل ہوم اینڈ آفس فرنیچر ایکسپو میں 50 سے زائد قومی و بین الاقوامی برانڈز خریداروں کو 40 فیصد تک کی رعایت کے ساتھ اپنی مصنوعات نمائش کیلئے پیش کر رہے ہیں ۔سرمایہ کاروں کے مطابق اس صنعت میں ترقی کے بیش بہا مواقع موجودہیں۔ مزید جانتے ہیں اس ویڈیو میں۔۔۔۔۔۔۔۔۔