ہیلپنگ ہینڈ فار ریلیف اینڈ ڈیویلپمنٹ چترال کی طرف سے  جشن آزادی کا پروگرام بڑے اہتمام کے ساتھ منایا گیا کیا

3

چترال، 19 اگست ( اےپی پی):ہیلپنگ ہینڈ فار ریلیف اینڈ ڈیویلپمنٹ چترال کی طرف سے  جشن آزادی کا پروگرام بڑے اہتمام کے ساتھ منایا گیا کیا۔ پروگرام کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر ایلیمنٹری ایجوکیشن فاؤنڈیشن عالمگیر بخاری   تھے۔ اس کے علاوہ مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے معززین نے بھی شرکت کی۔

پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر ہیلپنگ ہینڈ چترال محمد شجاع الحق بیگ نے بتایا کہ ہمارا ادارہ مختلف پراجیکٹس کے ذریعے  انسانیت کی خدمت کیلئے کوشاں ہے۔ آرفن سپورٹ پروگرام کے تحت چترال شہر میں دو سو یتیم بچوں کی کفالت  کی ذمہ داری اٹھاتا ہے اور ان  کی ایجوکیشنل ڈیولپمنٹ میں مدد دی جاتی ہے۔  اس کے علاوہ وہ سکل ڈویلپمنٹ سنٹر کے تحت چترال میں خواتین اور نوجوانوں کو ہنر مند بنانے اور ان کے لیے روزگار فراہم کرنے کا بھی بندوبست کرتا ہے۔

مقررین نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ہیلپنگ ہینڈ کو خراج تحسین پیش کیا اور 75 ویں یوم آزادی کے موقع پر  یہ پیغام دیا گیا کہ پاکستان اللہ  کا دیا ہوا سب سے بڑا تحفہ ہے۔ اس لیے اس کی حفاظت کرنا اور اس کی ترقی کے لئے جدوجہد کرنا بحثیت پاکستانی ہم سب کی ذمہ داری ہے۔