آر پی او سرگودھا محمد اظہر اکرم کا خوشاب اور جوھرآباد کا دورہ،محرم الحرام کے حوالے سے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا

7

جوھرآباد،06 اگست  (اے پی پی ):آر پی او سرگودھا محمد اظہر اکرم نے خوشاب اور جوھرآباد کا دورہ کیا۔انہوں نے یادگار شہداء پر حاضری دی  اوران کے درجات کی بلندی کے لئے دعاکی۔

 آر پی او سرگودھا محمد اظہر اکرم  نے ڈی پی او خوشاب اسداعجازملہی اور ڈی سی خوشاب کیپٹن ریٹائرڈ شعیب علی کے ہمراہ امن کمیٹی کے ممبران سے ملاقات کی اور کہا کہ امن کمیٹی اور علماء اکرام امن کو بہتر بنانے میں بھرپور کردار ادا کریں، باہمی رواداری،اخوت اور بھائی چارے کو ترویج دینے کے لیے تمام مسالک کا احترام انتہائی ضروری ہے۔

 آر پی اوسرگودھا ک نے ڈی پی او اسداعجازملہی کے ہمراہ محرم الحرام میں سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے ایس پی انویسٹی گیشن اور ڈی ایس پیز کے ساتھ میٹنگ کی۔ انھوں نے ہدایت کی کہ خاردار تاروں اور بیریر کے ساتھ چھوٹے راستوں کو بند کیاجائے بغیر تلاشی کے کسی کو جلوس میں شامل ہونے کی اجازت نہ دی جائے ،واک تھرو گیٹس اور سی سی ٹی وی کیمروں سے سیکیورٹی انتظامات کو فول پروف بنایا جائے گا۔

آرپی او سرگودھا ریجن محمد اظہر اکرم  نے ڈی پی او اسد اعجاز ملہی کے ہمراہ کیٹگری اے کے جلوس روٹ کا دورہ بھی  کیا۔