احمدپورشرقیہ ،18 اگست (اے پی پی ): گورنمنٹ گرلزایلیمنٹری سکول حاجی محمد علی ارائیں میں سٹوڈنٹ کونسل کا الیکشن ہوا، جہاں ووٹز کی کل تعداد 26 تھی ۔صدر ناٸب صدر اور جنرل سیکرٹری کی سیٹ پر الیکشن ہوئے، الیکشن میں آٹھویں جماعت کی طالبہ تنذیلہ ہاشم مد مقابل مصباح مشاق نے صدر کی سیٹ پر الیکشن لڑا ناٸب صدر کی سیٹ پر شبانہ فاضل مدمقابل سویرا ملک نے حصہ لیا جبکہ جنرل سیکرٹری کی سیٹ پر ماریہ کنول مدمقابل ساٸرہ صدیق نے حصہ لیا۔
صدر کی سیٹ پر تنذیلہ ہاشم 20 ووٹ لے کر صدر منتخب ہوٸی جبکہ مصباح مشاق 6 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہیں ۔
ناٸب صدر کی سیٹ پر شابہ فاضل نے 22ووٹ لے کر ناٸب صدر منتخب ہوٸی جبکہ سویرا ملک 4 ووٹ لے کر دوسرے نمبر رہیں۔ جنرل سیکرٹری کی سیٹ پر ماریہ کنول نے 23 ووٹ لے کر جنرل سیکرٹری منتخب ہوٸی جبکہ مدمقابل ساٸرہ صدیق نے3 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر رہیں ۔
اس موقع پر گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول حاجی محمد علی اراٸیں کی ہیڈ مسٹریس اے ای او فوزیہ فرحت ڈپٹی ڈی ای او احمدپوشرقیہ نے نو منتخب ہونے والی سٹوڈنٹ کونسل الیکشن کی صدر تنذیلہ ہاشم ناٸب صدر شبانہ فاضل اور جنرل سیکرٹری ماریہ کنول کو مبارک باد پیش کی۔











