اسلام آباد، 22 اگست ( اےپی پی): بارہ کہو کے مضافات میں فوڈ انسپیکشن مہم کا آغاز کر دیا گیا۔کھانے پینے کی اشیا کی دکانوں پر اسلام آباد فوڈ اور پنجاب فوڈاتھارٹی نے چھاپے مارے۔اٹھال چوک، سملی ڈیم روڈ، کرنل امان اللہ روڈ پر کھانے پینے کی اشیاء کی لیب ٹسٹنگ ۔دودھ، دہی، سبزی،مرغی اور گوشت کی دکانوں، بیکریوں کا معائنہ کیا۔ دودھ میں ملاوٹ کرنے پر دو دکانوں کو تالے لگا دئیے ۔ایک ہوٹل کو ناقص اور ملاوٹی اشیاء رکھنے پر سیل کردیا گیا
700 سولیٹرز ملاوٹی دودھ کو تلف کردیا گیا۔ملاوٹ کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کا بھی آغاز کر دیا گیا۔











