اس وقت پورا سندھ برسات پانی میں ڈوبا ہوا ہے تاہم حکومت  کسی کو تنہا نہیں چھوڑے گی،  وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ

10

سیہون، 24 اگست (اے پی پی): وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ آج رات موسلا دھار بارشوں کے باوجود سیہون پہنچے اور صورتحال کا جائزہ لیا.  وزیراعلیٰ سندھ نے صوبائی وزراء سید ناصر حسین شاہ اور مکیش چاولہ اور مشیر بحالی رسول بخش چانڈیو کے ہمراہ سٹی اور کالونی گیٹ میں قائم کیمپوں کا دورہ کیا اور خیموں میں مقیم بارش کے متاثرین سے ملاقات کی. وزیراعلیٰ سندھ کی متاثرین سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت پورا سندھ برسات پانی میں ڈوبا ہوا ہے تاہم حکومت  کسی کو تنہا نہیں چھوڑے گی. وزیراعلیٰ سندھ نے متعلقہ حکام کو متاثرین کے کیمپ میں ضروری سہولیات سمیت بشمول طبی سہولت فراہم کرنے کی ہدایت کی۔