اسلام آباد ، 04 اگست (اے پی پی ): رہنما مسلم لیگ (ن) عابد شیر علی نے جمعرات کو یہاں نیوز کانفرنس سے خطاب میں کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے بہترین فیصلے سے عمران خان چور ثابت ہوئے ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے چار سالہ دور حکومت میں نواز شریف پر ایک روپے کی کرپشن ثابت نہیں ہوئی۔