اسلام آباد، 04 اگست (اے پی پی ):وزیر مملکت برائے پٹرولیم مصدق ملک نے جمرات کو یہاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن فیصلےکے مطابق پی ٹی آئی ایسی پارٹی ہے جو کالے دھن سے بنی اور اسی سے چلی۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان اپنی حکومت میں صرف کالا دھن سفید کرنے کی سکیمیں چلاتے رہے۔