الیکشن کمیشن کی رپورٹ کے بعد عمران خان غیر ملکی ایجنٹ ثابت ہو چکے ہیں؛ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اﷲ

26

اسلام آباد،3اگست  (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اﷲ نے   بدھ کو وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کے ہمراہ یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے   کہا  ہے  کہ عمران خان الیکشن کمیشن کا فیصلہ آنے کے بعد غیر ملکی ایجنٹ قرار دیئے جا چکے ہیں،  انہوں نے غیر ملکی افراد اور کمپنیوں سے پیسہ لے کر پاکستان میں افراتفری، انارکی، نفرت پھیلانے اور سیاسی اقدار کو مسخ کرنے کیلئے استعمال کیا، پاکستان کی سیاست میں ایک احترام کا کلچر تھا جبکہ عمران خان نے قومی سیاست میں نفرت کا کلچر متعارف کرایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ غیر ملکی ایجنٹ کے حوالہ سے کل کابینہ کے اجلاس میں بنیادی فیصلے کئے جائیں گے۔