انجینئرنگ یونیورسٹی ملتان کا تین ارب روپے کا بجٹ منظور ،40لیکچرار پروفیسرز،لیب انجینئرز بھرتی  کئے جائیں گے

4

ملتان۔17اگست  (اے پی پی):یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ملتان  کے   2022تا2023کیلئے حکومت پنجاب کی جانب سے جاری کئے گئے تین ارب 70کروڑ روپے کے بجٹ کی منظوری دے دی گئی،40لیکچرار پروفیسرزاورلیب انجینئرزکی بھرتی سمیت نئے عہدوں کیلئے دیئے گئے چارج کی بھی منظوری دی گئی ۔بجٹ اجلاس میں وائس چانسلر ڈاکٹرسید منصورسرور،جسٹس ریٹائرڈ خالد علوی،رجسٹراریوای ٹی ڈاکٹر عاصم عمر،ڈاکٹرراوآصف، ڈاکٹر صائمہ، ڈاکٹرصادق،شاہ سوار،رفیق فاروقی اورحکومت پنجاب کی نمائندگی اراکین پنجاب اسمبلی   شاہدہ اور ثائرہ نے کی۔اس موقع پروائس چانسلر ڈاکٹرسید منصورسرور نے کہاکہ یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ملتان کاشمارجلد پاکستان کی بہترین یونیورسٹیوں میں ہوگامستقبل کے بہترین انجینئرز اس یونیورسٹی سے ڈگر یاں لے کرمختلف شعبوں میں کامیابی سے زندگی کاآغازکرچکے ہیں موجوہ تعلیمی سال نئی کلاسوں کاآغازیونیورسٹی کی اپنی عمارت لاڑ کمپلیکس میں ہوگا۔ حکومت پنجاب کی نمائندگی کرتے ہوئے اراکین پنجاب اسمبلی شاہدہ اور   ثائرہ نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے یونیور سٹی کی نئی عمارت کی تعمیرکیلئے مکمل فنڈزجاری کئے ہوئے ہیں حکومت بچوں اوربچیوں کی تعلیم پر خصو صی توجہ دیئے ہوئے ہے حکومت ہرڈسٹرکٹ کی سطح پریونیورسٹیاں بنائے گی تاکہ طلباءوطالبات کو گھر سے دور تعلیم کے لئے ناجاناپڑے ۔ نئی عمارت کاافتتاح  جلد ہوگا۔ یونیورسٹی کی تعمیرکاکام 60فیصد مکمل ہوچکاہے۔