اوکاڑہ؛ انسداد ڈینگی اقدامات کاجائزہ اجلاس، احتیاطی تدابیر اختیار کرنے سے ہی ڈینگی کے پھیلاؤ کو روکاجاسکتاہے؛ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل ملک عباس ذوالقرنین

10

اوکاڑہ،13اگست(اے پی پی ):ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل ملک عباس ذوالقرنین نے کہا ہے کہ انسداد ڈینگی اقدامات وقت کی اہم ترین ضرورت ہے،پنجاب حکومت کی ہدایات اور ایس او پیز کے مطابق احتیاطی تدابیر اختیار کرنے سے ہی ڈینگی کے پھیلاؤ کو روکا جاسکتا ہے۔

ان خیالات کا اظہار ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل ملک عباس ذوالقرنین نے انسداد ڈینگی اقدامات کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ  ہاٹس سپاٹس کی نگرانی اور انسداد ڈینگی ایس او پیز پر عملدرآمد تمام سرکاری اداروں کی بنیادی ذمہ داری ہے۔انسداد ڈینگی ایس او پیز پرعملدرآمد نہ کرنے والے سرکاری افسران اور فیلڈ میں ناقص کار کردگی دکھانے والے سرکاری ملازمین کی جواب طلبی کی جائے۔

اجلاس میں ڈسٹرکٹ انٹا مالو جسٹ محمد اقبال نے بتایا کہ ضلع میں انسداد ڈینگی اقدامات پر عملد رآمد کے لئے فیلڈ ٹیمیں روزانہ کی بنیاد پراقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع میں ہاٹس سپاٹس کی نگرانی کے ساتھ ساتھ ویکٹر سر ویلنس کا کام تواتر سے جاری ہے۔

اجلاس میں ممبران انسداد ڈینگی کمیٹی سمیت تمام متعلقہ محکموں کے ضلعی سر براہان نے شرکت کی۔