اوکاڑہ،14اگست(اے پی پی ):ڈسٹرکٹ جیل اوکاڑہ میں ڈائمنڈ جوبلی اورجشن آزادی کے حوالہ سے پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت خوانی سے کیا گیا۔ڈپٹی سپرنٹنڈینٹ ڈسٹرکٹ جیل رانا ناصر نے پرچم کشائی کی اور جیل میں مامور چاق وچوبند نے سلامی پیش کی۔ اسیران جیل نے اس خوشی کے موقع پر ملی نغمے پیش کئےاور اجتماعی طور پر ملکی سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئی۔
صدر پاکستان محمد عارف علوی کی طرف سے قیدیوں کو جش آزادی کی خوشی میں سزا میں تخفیف کے اعلان پر قیدیوں میں خوشی کی لہر دوڑ اٹھی۔اسیران جیل کو جشن آزادی کے موقع پر مٹھائی تقسیم کی گئی
صدر پاکستان محمد عارف علوی کے اعلان پر ڈسٹرکٹ جیل اوکاڑہ سے 114 قیدی مستفید ہوں گے اور ان قیدیوں کوچند روز میں کاغذات مکمل ہوتے ہی رہا کر دیا جائے گا۔