اوکاڑہ: والدین اپنے بچوں کو پولیو کے مہلک مرض سے بچانے کے لئے محکمہ صحت کی ٹیموں سےپولیو ویکسیئن کے دوقطرے پلواکرپولیو کے خلاف چلائی جانے والی قومی مہم کا ساتھ دیں، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹرسجادگیلانی

7

اوکاڑہ،21اگست، (ے پی پی): ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر سجاد گیلانی نے کہا ہے کہ پانچ سال سے کم عمرکےبچوں کو پولیوکے مہلک مرض سے بچانے کے لئے22اگست سے 26اگست تک پولیو کے خلاف قومی مہم  چلائی جارہی ہے جس کے لئے معززوالدین کو چاہیئے کہ اپنے  پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے مہلک مرض اور عمر بھر کی معذوری سے بچانے کے لئے محکمہ صحت کی ٹیموں سے تعاون کریں اورانہیں پولیو ویکسیئن کے دو قطرے پلاکرقومی مہم کاساتھ دیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نےاے پی پی سے ضلع اوکاڑہ میں ڈپٹی کمشنرعرفان علی کاٹھیا کی ہدایات پر انسداد پولیو مہم کے پلان کی تفصیل بتاتے ہو ئے کیا۔