اوکاڑہ،18اگست (اے پی پی): 22اگست سے شرو ع ہونے والی انسداد پولیو مہم میں محکمہ صحت کے افسران اور فیلڈ عملہ بھر پور اقدامات کریں، کسی قسم کی کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی، ان خیالات کا اظہار ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو حسنین خالد سنپال نے کیا۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو حسنین خالد سنپال نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں پولیو کے مرض کے خاتمہ کے لئے ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والے افرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہے والدین اپنے پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاﺅ کی ویکسئین کے قطرے پلا کر عمر بھر کی معذوری کو شکست دیں پاکستان کو پولیو فری بنانا ہرشہری کا مشن ہونا چاہیے۔اس۔ موقع پرچیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹرمہار اختر حسین، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر سجاد گیلانی نے 18اگست سے شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ یہ مہم 22اگست تا26 اگست تک جاری رہے گی حالیہ انسداد پولیو مہم کے دوران پانچ سال تک کی عمر کے 6لاکھ27 ہزار 114بچوں کو انسداد پولیو ویکسئین کے قطرے پلائے جائیں گے اس مقصد کے لئے 2564 موبائل ٹیمیں 141 فکسڈ ٹیمیں اور 66 ٹرانزٹ پوائنٹس بنائے گئے ہیں۔اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنرز، چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹرمہاراختر حسین، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر سجاد گیلانی، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر ذوالفقار، ڈاکٹراحمدحسن نمائندہ ڈبلیو ایچ او، ڈاکٹر احمد سروش نمائندہ یونیسف ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر پلاننگ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی شوکت علی ساقی، سماجی تنظیم ’ماڈا‘ کے صدر محمد مظہررشید چودھری، ڈسٹرکٹ ڈیمو گرافر محکمہ پاپولیشن محمد بخش،خالدذیشان صدر پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن اوکاڑہ ، ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسرخورشیدجیلانی ، ، سیکورٹی آفیسرجاوید اسلم، ڈی پی سی آر ( ڈی سی آفس)محمد اسد اللہ سمیت تمام متعلقہ محکموں کے افسرا ن نے شرکت کی۔