اوکاڑہ: ڈینگی کا مرض وبائی شکل اختیار کر چکاہے۔مچھروں کی افزائش اور پھیلاؤکو روکنے کے لئےمحکمہ صحت کی طرف سے آگاہی مہم پر عمل کریں۔عرفان علی کاٹھیا ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ۔

9

اوکاڑہ ،20اگست (اے پی پی): ضلع میں نئے تعینات ہونے والے ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے اپنے عہدے کا چارج سنبھالتے ہی عوام کو ڈینگی کے مرض کے تیزی سے پھیلاؤ کے خطرہ سے آگاہ کرتے ہوئے اپنا خصوصی پیغام دیا اور کہا کہ انسداد ڈینگی کے لئے اپنے گھروں کی چھتوں دفاتر اورایسی جگہوں جہاں پانی جمع رہتا ہے ان کو خشک اور صاف ستھرا رکھتے ہوئےحکومت کے احکامات اور ایس او پیز پر عمل کرکےذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت کی ٹیمیں گھر گھر جا کر انسداد ڈینگی کے لئے اقدامات کر رہی ہیں ان سے تعاون کریں اور ڈینگی کے موزی مرض سے بچانے کے لئے ان کے مشورں پر عمل کریں۔