اوکاڑہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی چئیرمین پی ایچ ای سی سے خصوصی ملاقات

12

رینالہ خورد24(اگست)ا:وکاڑہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد واجد نے پنجاب ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے چئیرمین پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر سے خصوصی ملاقات کی ۔

اس موقع پر یونیورسٹی کے شعبہ شماریات کے سربراہ ڈاکٹر مقصود احمد بھی موجود تھےپروفیسر شاہد نے مختلف جامعات کے ساتھ تعلیمی اور تحقیقی تعاون کے معاہدے کرنے کے حوالے سے وائس چانسلر کی کاوشوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے اس بات کی ہدایت کی کہ ان معاہدوں کے موثر طریقے سے استعمال کرتے ہوئے مشترکہ ریسرچ پراجیکٹ اور کانفرنسز کے انعقاد کےلیے موثر طریقے سے استعمال کیا ۔پروفیسر واجد نے بتایا کہ پاکستان کی ہائیر ایجوکیشن کی تاریخ میں اس نوعیت کا یہ پہلا منصوبہ ہے انہوں نے مزید بتایا کہ اس منصوبے کے تحت کنسورشیم میں شامل مختلف جامعات مل کربین الااقوامی کانفرنسز کا انعقاد کریں گے جس کے اخراجات کا بوجھ کسی ایک یونیورسٹی کو برداشت نہیں کرنا پڑے گا۔ اس کے علاوہ دنیا کی صف اول کی دو سو جامعات کے ساتھ طلباء اور اساتذہ کے تبادلوں پہ کام کیا جائے گاپروفیسر شاہد نے اوکاڑہ یونیورسٹی کے اساتذہ اور انتظامی عملے کی پیشہ وارانہ تربیت کی ورکشاپس منعقد کروانے کا بھی عندیہ دیا اور یہ بھی کہا کہ اوکاڑہ یونیورسٹی کو خطے کی دوسری جامعات کے اسٹاف کی ٹریننگ کےلیے بطور پلیٹ فارم استعمال کیا جائے گاچئیرمین نے اوکاڑہ یونیورسٹی کی تعمیر و ترقی کےلیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی اور وائس چانسلر کو ہدایت کی کہ وہ سائنسی لیبارٹریوں اور دیگر انفراسٹرکچر کی تعمیر کےلیے پی سی ون تیار کریں تاکہ یونیورسٹی کو فنڈز دیے جائیں۔