اٹک،13 اگست (اے پی پی): محکمہ تعلیم اٹک کی جانب سے یوم آزادی کے سلسلے میں گورنمنٹ ایم سی سکول اٹک میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر اٹک محمد ذوالقرنین تھے۔تقریب میں سکول کے بچوں نے ملی نغمے اور ٹیبلو پیش کیے۔ اعلیٰ کارکردگی دکھانے والے سکولوں کے سربراہان،ڈپٹی ڈی ای اوز،اے ای اوز اور اساتذہ کرام کو تعریفی سرٹیفکیٹ اور شیلڈز دی گئیں۔
ڈپٹی کمشنر نے تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ میری یہ خواہش تھی کہ 14 اگست کے موقع پر قوم کے معماروں کی بھی حوصلہ افزائی ہونی چاہیے اور انکی بھرپور پذیرائی کی جائے۔