ایبٹ آباد،20اگست(اے پی پی): ایبٹ آباد میں موسلادھار بارش سے کٸی علاقے زیر آب آ گئے ہیں، جس سے ایبٹ آباد کے رہائشی علاقوں کے مکینوں کی زندگی اجیرن ہوچکی ہے۔اہلیان علاقہ نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے غلط منصوبہ بندی کی تعمیرات اور ندی نالوں پر تجاوزات کیخلاف فوری کارروائی کی جائے۔